سری نگر : (ویب ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ہے ، بھارتی فوج نے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جعلی مقابلے میں مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے بارہ مولہ اور راجوری اضلاع میں محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔
بارہ مولہ اور دیگر علاقوں کا محاصرہ جاری ہے اور لوگوں کو سختی سے گھروں میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ ان علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔
نام نہاد سیکورٹی آپریشن میں ڈرونز اور گن شپ ہیلی کاپٹرز بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوجیوں نے چار روز کے دوران 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا ہے ۔