امریکا کے سابق نائب صدر مائیک پنس بھی صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل

امریکا کے سابق نائب صدر مائیک پنس بھی صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل

مائیک پنس نے ری پبلکن صدارتی امیدوار کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں، ٹرمپ کے مخالفین کو خدشہ ہے کہ ٹرمپ مخالف ووٹ تقسیم ہونے سے ٹرمپ کو ری پبلکن صدارتی امیدوار کی نامزدگی حاصل کرنے میں فائدہ ہوگا۔

مائیک پنس جنوری 2017ء سے جنوری 2021ء تک ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں نائب صدر رہے، ٹرمپ کے مقابل ریپبلکن صدارتی امیداروں کی فہرست میں نکی ہیلی، کرس کرسٹی اور ٹم اسکاٹ بھی شامل ہیں۔