ورجینیا : ہائی سکول کی گریجویشن تقریب میں فائرنگ ، 2افراد ہلاک

ورجینیا : ہائی سکول کی گریجویشن تقریب میں فائرنگ ، 2افراد ہلاک

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ورجینیا کی دولت مشترکہ یونیورسٹی کے قریب ہائی سکول کی گریجویشن تقریب میں فائرنگ سے ایک اٹھارہ سالہ طالبعلم سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، پولیس کابتانا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ، جبکہ ایک  مشتبہ ملزم کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ فائرنگ کی آواز سن کر علاقے میں بھگدڑ مچ گئی تھی۔

پولیس کی جانب سے ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے ، واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے  تفتیش کی جارہی ہے ۔