لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ کی پارلیمنٹ میں غزہ میں جنگ بندی کے حق میں پیش کی گئی قرارداد کثرت رائے سے مسترد کر دی گئی۔
برطانوی پارلیمنٹ میں غزہ میں جنگ بندی کیلئے پیش کی گئی قرارداد 125 ووٹوں کے مقابلے میں 293 ووٹوں سے مسترد کی گئی، حکمران جماعت کنزرویٹیو پارٹی اور لیبر پارٹی کی سینئر قیادت نے قراداد کی مخالفت کی۔
لیبر پارٹی کے 8 شیڈو منسٹرز نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے ووٹ دیا، ناز شاہ، افضل خان، یاسمین قریشی، پولا بارکر، ریچل ہوپکن، سارہ اون، جیس فلپ اور اینڈی سلاٹر نے جنگ بندی کیلئے قرارداد کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا۔