حماس کا اسرائیلی چیک پوسٹ پر حملہ، متعدد صہیونی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

حماس کا اسرائیلی چیک پوسٹ پر حملہ، متعدد صہیونی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کچھ ارکان نے بیت لحم اور مقبوضہ مشرقی یروشلم کے درمیان فوجی چوکی پر دشمن کی فوجوں پر حملہ کیا، فائرنگ میں متعدد صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے میں کامیاب رہے ہیں، یہ حملہ غزہ میں شہیدوں کا بدلہ لینے کیلئے کیا گیا۔

دوسری جانب حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ حماس کے حملے میں ایک صیہونی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں، 7 اکتوبر سے اب تک ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 372 ہو گئی۔