غزہ میں عارضی جنگ بندی پر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں: پوپ فرانسس

غزہ میں عارضی جنگ بندی پر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں: پوپ فرانسس

ویٹی کن سے جاری بیان میں پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ کچھ یرغمالی رہا ہو گئے بقیہ تمام کی رہائی کیلئے بھی دُعاگو ہوں، غزہ میں انسانی امداد کا دائرہ کار وسیع ہونا چاہیے، مذاکرات امن کی طرف جانے کا واحد راستہ ہیں، جو مذاکرات نہیں کرنا چاہتے وہ امن نہیں چاہتے۔

عیسائیوں کے روحانی پیشوا نے طبیعت کی خرابی کے باعث ہفتہ وار دعائیہ خطاب نہیں کیا، پوپ فرانسس کی موجودگی میں ساتھی پادری نے ان کا بیان پڑھ کر سنایا، انہوں نے غزہ میں عارضی جنگ بندی کا خیر مقدم بھی کیا۔