عارضی جنگ بندی میں توسیع کیلئے کوششیں جاری ہیں: انٹونی بلنکن

عارضی جنگ بندی میں توسیع کیلئے کوششیں جاری ہیں: انٹونی بلنکن

برسلز میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ غزہ کے لوگوں تک امداد فوری پہنچائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی پوری کوشش ہے کہ جنگ بندی معاہدے میں توسیع ہو، حماس تمام یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنائے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ اس تنازع کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔