بلا اجازت حج نہیں، ضوابط پر سختی سے عملدرآمد ہوگا :ڈپٹی گورنرمکہ

بلا اجازت حج نہیں، ضوابط پر سختی سے عملدرآمد ہوگا :ڈپٹی گورنرمکہ

عرب میڈیا کے مطابق انہوں نے یہ بات خادم حرمین شریفین کے مشیر مکہ معظمہ کےگورنر شہزادہ خالد بن فیصل بن عبدالعزیز کی موجودگی میں جدہ میں امارہ کے صدر دفتر میں مرکزی حج کمیشن کے چیئرمین کی جانب سے " حج عبادت اور مہذب رویہ ہے مہم اپنے سولہویں سیزن میں، بغیر پرمٹ کے حج نہیں" سلوگن کے تحت منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کی۔ اس موقع پر معزز شہزادے اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ حج ایک عبادت اور مہذب طرز عمل ہے، پرمٹ کے بغیر حج نہیں، اور اس حوالے سے ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں سےسختی سےنمٹا جائے گا اور ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

ان کاکہنا تھا کہ مہم کا سولہویں سیزن میں آغاز اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ اس نے گز شتہ برسوں میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا ہے اور بلا اجازت حج کرنے یا اس میں مدد دینے والوں کے خلاف کامیاب اقدامات کیے ہیں۔