رواں برس 14 سے 19 جون تک مناسک حج ادا کیے جائیں گے

Published On 21 May,2024 11:14 am

ریاض : (ویب ڈیسک ) سعودی عرب میں دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، رواں سال 14 سے 19 جون تک مناسک حج کی ادائیگی ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ پرمٹ صرف ان عازمین کو دیے جائیں گے جن کے پاس حج پرمٹ ہوگا، جو افراد مکہ اور مقدس مقامات میں حج پرمٹ کے بغیر پائے گئے ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق بغیر حج پرمٹ کے عازمین کو لے جانے والی گاڑیاں ضبط کی جائیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسری جانب سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ اس سال حج سیزن کے دوران طائف سے بادلوں کا رخ موڑ کر مشاعر مقدسہ (منیٰ، مزدلفہ اور عرفات) کی جانب کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

موسمیات مرکز نے بادلوں کی منتقلی کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ اس حوالے سے ماہرین تحقیقات کر رہے ہیں اور اس کا مقصد موسم کی شدت کو کم کرنا ہے تاہم یہ منصوبہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور مستقبل میں اس سے استفادہ حاصل کیے جانے کا امکان ہے۔


 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے