بنگلہ دیش: طلبہ کے احتجاج میں ہلاکتوں کی تعداد 75 ہوگئی، فوج طلب

بنگلہ دیش: طلبہ کے احتجاج میں ہلاکتوں کی تعداد 75 ہوگئی، فوج طلب

میڈیا رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں 104 پولیس اہلکار اور 30 صحافی بھی شامل ہیں، طلبہ نے ایک جیل پر دھاوا بول کر سیکڑوں قیدیوں کو رہا کر دیا اور جیل کو نذرِ آتش کر دیا۔

بنگلا دیش میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ کے احتجاج کے باعث صورتِ حال بدستور کشیدہ ہے، تمام اسکول اور یونیورسٹیاں بند ہیں۔

ملک میں ٹرین سروس، نیوز چینلز، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے، امن و امان کے قیام کے لیے حکومت نے فوج بھی طلب کرلی ہے۔