اگلا صدر کون اس سے فرق نہیں پڑتا، اسرائیل اور امریکا مضبوط اتحادی تھے اور رہیں گے: یاہو

اگلا صدر کون اس سے فرق نہیں پڑتا، اسرائیل اور امریکا مضبوط اتحادی تھے اور رہیں گے: یاہو

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکا روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال میں امریکا کو اسرائیل کی ضرورت رہے گی۔

وزیراعظم نیتن یاہو نے جوبائیڈن کی خدمات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ امریکا کا آئندہ صدر کون ہوگا اور کون نہیں۔ اسرائیل مشرق وسطی میں امریکا کا مضبوط ترین اتحادی تھا اور رہے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ امریکی قیادت سے حماس کے قبضے کے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی سمیت غزہ کے امور پر بات چیت ہوگی۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی دورے کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی صدر جوبائیڈن کے ساتھ ملاقات طے نہیں البتہ اسرائیلی وزیراعظم بدھ کو کانگریس سے خطاب کریں گے۔