یوکرین کا روس کے ڈیزل ڈپو پر ڈرون حملہ، 20 ٹینک تباہ

یوکرین کا روس کے ڈیزل ڈپو پر ڈرون حملہ، 20 ٹینک تباہ

مقامی حکام کے حوالے سے غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس میں اتوار کو ایک بڑے ڈیزل ڈپو پر یوکرینی ڈرون حملے سے آگ بھڑک اٹھی تھی۔

مقامی انتظامیہ کے سربراہ نے بتایا ہے کہ ضلع پرولیٹارسک میں ڈپو کے ذخیرہ کیے گئے ایندھن کے 74 میں سے تقریباً 20 ٹینک آگ کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ 500 سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔