6 یرغمالیوں کی لاشیں ملنے پر اسرائیل میں مظاہرے، آج ملک گیر ہڑتال

6 یرغمالیوں کی لاشیں ملنے پر اسرائیل میں مظاہرے، آج ملک گیر ہڑتال

یروشلم اور تل ابیب میں چھ یرغمالیوں کی لاشیں ملنے کے بعد ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے تل ابیب کی ایالون ہائی وے کو بند کردیا جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

اسرائیل کی ٹریڈ یونین ہسٹاڈرٹ کے سربراہ آرنون بار ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ آج ہڑتال کے ذریعے پوری اسرائیلی معیشت کو روک دیا جائے گا، یرغمالیوں کے خاندانوں کا کہنا ہے کہ مزید چھ یرغمالیوں کی ہلاکت نیتن یاہو کی حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ کرنے میں ناکامی کا براہ راست نتیجہ ہے۔