نئی دہلی: (دنیا نیوز) مودی سرکارکے دورحکومت میں بھارتی افواج کی نااہلی کھل کرسامنے آگئی، دو روز میں دو جہاز گرکر تباہ ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات میں کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹربحیرہ عرب میں گرکرتباہ ہوگیا، ہیلی کاپٹر پر 2 پائلٹس کیساتھ 2 غوطہ خور بھی سوارتھے، تمام افراد لاپتہ ہیں۔
گزشتہ شب بھارتی لڑاکا طیارہ مگ 29 بھی راجستھان میں گر کر تباہ ہوا، بھارتی فوج کی نااہلی اورغیرپیشہ ورانہ طرزعمل اب کسی سے ڈھکا چھپا نہیں رہا، بی جے پی حکومت نے بھارتی افواج کی ساکھ پرسوالیہ نشان لگادیا ہے۔