یورپی رہنماؤں کا ٹرمپ سے رابطہ، یوکرین امن مذاکرات پر تبادلہ خیال

Published On 11 December,2025 04:49 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کر کے یوکرین امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

برطانوی وزیرِاعظم کے دفتر ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق یورپی رہنماؤں نے یوکرین امن سے متعلق بات چیت کے دوران صدر ٹرمپ کی کوششوں کا خیر مقدم کیا۔

ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی اور یورپی رہنماؤں کا امن منصوبے پر تیزی سے کام جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔