دنیا
خلاصہ
- اوٹاوا: (دنیا نیوز) امریکا کے بعد کینیڈا نے بھی مغربی کنارے پر کنٹرول بڑھانے کے اسرائیلی فیصلے کی مذمت کر دی۔
کینیڈین وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور عالمی اصولوں کے منافی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس اقدام سے خطے میں امن کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے، مغربی کنارے کی حیثیت میں یکطرفہ تبدیلی ناقابل قبول ہے۔
اس سے قبل وائٹ ہاؤس کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی مخالفت کرتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ مغربی کنارے میں استحکام سے اسرائیل محفوظ رہے گا۔