دنیا
خلاصہ
- نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ نے کہا کہ ایران سمیت مشرق وسطیٰ میں انسانی بحران جنم لے رہا ہے۔
اقوام متحدہ نے ایران کے ساتھ جنگ پر انسانی المیے کے خدشے کا اظہار کر دیا، اقوام متحدہ کے نمائندہ ٹام فلیچر نے کہا کہ جنگ میں گھروں، ہسپتالوں اور سکولوں پر بمباری کی جارہی ہے، جنگ کی وجہ سے اقوام متحدہ کی رد عمل کی صلاحیت محدود ہو کر رہ گئی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے ترسیل رکاوٹوں کا شکار رہی تو خوراک کا بحران بھی پیدا ہو گا، اس جنگ کی وجہ سے کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں بہت بڑھ جائیں گی۔