خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا و اسرائیل پر 40 سے زائد میزائلوں سے حملہ کر کے 10 ڈرونز تباہ کر دیے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکی و اسرائیلی حملوں کے جواب میں کویت اور بحرین میں امریکی فوج کے اڈوں کونشانہ بنایا، امریکا و اسرائیل پر 40 سے زائد میزائلوں سے حملہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی ٹرمپ انتظامیہ کو جنگ ختم کرنے کی تجویز
ترجمان ایرانی نے کہا کہ حملوں میں امریکا و اسرائیل کے 10 ڈرونز تباہ کر دیے گئے، امریکا اور اسرائیل نے رجیم چینج کی کوشش کی تو اسرائیل کی جوہری سائٹس کو نشانہ بنائیں گے۔
حزب اللہ کا تل ابیب کے جنوب میں فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
حزب اللہ نے تل ابیب کے جنوب میں فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ اسرائیلی آئرن ڈوم ریڈار سسٹم پر ڈرون کے ذریعے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو نے امریکا کے7 دورے کرکے ٹرمپ کو جنگ پر آمادہ کیا: شہزادہ ترکی الفیصل
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز بیروت پر حملے کیے تھے جن کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے تھے۔
مشرق وسطیٰ میں جنگ سے فضائی آپریشن شدید متاثر، ہزاروں پروازیں منسوخ
مشرق وسطیٰ میں ایران کی امریکا و اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے نتیجے میں فضائی بحران شدت اختیار کرگیا ہے اور گزشتہ 5 روز کے دوران 8 ممالک کی منسوخ ہونے والی پروازوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سینیٹ میں ایران پر حملوں کیلئے کانگریس سے منظوری کی قرارداد مسترد
فلائٹ شیڈول کے مطابق پاکستان سے آج مسلسل چھٹے روز بھی مشرق وسطیٰ کیلئے پروازیں متاثر رہیں اور مجموعی طور پر 145 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
سعودی عرب نے الخرج سٹی کے قریب آنے والے 3 کروز میزائل مار گرائے
سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سعودی فورسز نے الخرج سٹی کے قریب آنے والے 3 کروز میزائل مار گرائے، بیان میں کہا گیا کہ بروقت کارروائی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔