ایران میں ایسا صدر چاہتے ہیں جو ملک کو جنگ کی طرف نہ لے جائے، ٹرمپ

ایران میں ایسا صدر چاہتے ہیں جو ملک کو جنگ کی طرف نہ لے جائے، ٹرمپ

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے شروع میں کویتی ایئربیس پر حملے میں ہلاک ہونے والے 6 امریکی فوجیوں کی میتیں امریکا پہنچا دی گئیں، ہلاک فوجیوں کی یاد میں ہونے والی تقریب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ، خاتون اول میلانیا ٹرمپ اور دیگر نے شرکت کی۔

اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ کسی سمجھوتے یا سیٹلمنٹ کی تلاش میں نہیں، میں نہیں چاہتا کہ کرد فورسز ایران میں داخل ہوں۔

امریکی صدر نے کہا کہ برطانیہ اب مشرق وسطیٰ میں 2 طیارہ بردار جہاز بھیجنے پر غور کر رہا ہے، اب ہمیں برطانیہ کی ضرورت نہیں لیکن ہم یہ بات یاد رکھیں گے، ہمیں ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں جو جنگ جیتنے کے بعد شامل ہوں۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ روس کی جانب سے ایران کی مدد کے کوئی شواہد نہیں ملے، صحافی کے سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ سکول پر حملہ ایران نے کیا تھا، تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آئیں گی۔