دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی حملوں کو اخلاقی زوال کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے سے ایران کو پیچھے ہٹنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تباہ شدہ پل کی تصویر کے ساتھ اپنے بیان میں کہا کہ نامکمل پلوں سمیت شہری ڈھانچوں پر حملے ایرانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور نہ ہی انہیں ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات دراصل دشمن کی شکست اور اس کے اخلاقی دیوالیہ پن کو ظاہر کرتے ہیں، جو بدحواسی کا شکار ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے تہران کے مغرب میں بی ون پل کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔