امریکا اپنے بچ نکلنے والے پائلٹ کو مارنے کی کوشش کر رہا ہے، ایرانی فوج

امریکا اپنے بچ نکلنے والے پائلٹ کو مارنے کی کوشش کر رہا ہے، ایرانی فوج

ایرانی میڈیا نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا نے آج شہر کے اسی علاقے میں کئی بار بمباری کی ہے جہاں دو روز پہلے ایرانی فوج نے امریکی طیارہ تباہ کیا تھا اور امریکی پائلٹ بچ نکلا تھا۔

قبل ازیں ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اس پائلٹ کو ایرانی حکام نے ممکنہ طور پر گرفتار لیا ہے تاہم ابھی اس بات کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

پائلٹ کی ایران میں موجودگی پر بات سے گریز کرتے ہوئے ایک اہلکار نے کہا کہ امریکی پورا سچ نہیں بتا رہے، حد یہ کہ اس پائلٹ کے بارے میں بھی سچ نہیں بولا جارہا جسے بچانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔