امریکہ ایران جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز کا کھلا ہونا اہم ہے: برطانوی وزیراعظم

امریکہ ایران جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز کا کھلا ہونا اہم ہے: برطانوی وزیراعظم

سعودی عرب کے کی کنگ فہد ایئربیس پرعرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ امریکا ایران جنگ بندی ہوگئی ہے لیکن ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ جنگ بندی کو مستقل اور دیرپا بنانے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا چاہیے، ہم سب جیسے امن دیکھنے کے خواہاں ہیں اِس کے لیے بہت کچھ کرنا ہوگا، یہ جنگ ہماری جنگ نہیں تھی، میرا کام برطانیہ کی حفاظت کرنا تھا جو میں نے نبھایا۔

برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے بھی مل کر کردار ادا کرنا ہو گا، آبنائے ہرمز کا کھلا ہونا بہت اہم ہے اس کے لیے متعدد ممالک کو اکٹھا کر رہے ہیں۔

کیئر اسٹارمر نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ اب سعودی عرب اور خطے کے دیگر ممالک سے اِس حوالے سے بات چیت کریں گے۔