ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے اجازت لازمی قرار دیدی

ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے اجازت لازمی قرار دیدی

عرب میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو پاسداران انقلاب سے اجازت لینا ہو گی، صرف تجارتی جہاز ہی آبنائے ہرمز سے گزر سکیں گے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق فوجی جہازوں کے آنے اور جانے پر اب بھی پابندی برقرار ہے، تمام نقل و حرکت ایرانی نیوی کی اجازت سے ہی ممکن ہوگی۔

پاسداران انقلاب کے مطابق یہ اقدام جنگ بندی برقرار رکھنے کے معاہدے کے تحت کئے جا رہے ہیں۔