تہران میں ہزاروں افراد کا شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے حق میں مظاہرہ

تہران میں ہزاروں افراد کا شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے حق میں مظاہرہ

شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں کمسن بچوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی شریک ہیں، مظاہرین امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔

دوسری جانب یمن میں بھی اسرائیلی و امریکی حملوں سے متاثرہ مسلم ممالک کے حق میں ریلی نکالی گئی، یمن میں ایران، لبنان، عراق اور فلسطین کے حق میں ریلی نکالی گئی جس کے شرکاء نے حزب اللہ کے حق میں نعرے لگائے۔