ناکہ بندی کے دوران اب تک 89 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا، سینٹ کام

ناکہ بندی کے دوران اب تک 89 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا، سینٹ کام

سینٹ کام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی بحری ناکہ بندی پر مکمل طور پر عمل درآمد جاری ہے، جس کے تحت ایرانی بندرگاہوں میں آنے اور وہاں سے جانے والی تجارتی سرگرمیوں کو روکا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ، اسرائیل کے ایران پر حالیہ حملوں کے بعد سے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کر دی گئی ہے، جس کے جواب میں امریکی نیوی نے بھی آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کر کے آمد و رفت مکمل طور پر بند کر دی ہے۔