حزب اللہ کا جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کیخلاف 28 مختلف کارروائیوں کا دعویٰ

حزب اللہ کا جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کیخلاف 28 مختلف کارروائیوں کا دعویٰ

لبنان کے مزاحمتی گروپ کے مطابق ان حملوں میں راکٹوں کی بوچھاڑ، توپ خانے کے گولے اور ڈرونز استعمال کیے گئے، کارروائیوں کا زیادہ تر ہدف قصبہ بیاضہ تھا، جہاں اسرائیلی فوجی گروپس، گھروں کے اندر موجود فوجی اہلکاروں، تکنیکی آلات اور ایک نئے قائم کردہ کمانڈ سینٹر کو متعدد بار نشانہ بنایا گیا۔

اسی نوعیت کے حملے دریائے دیر سریان کے اطراف، رشاف، القوزہ، نَقورہ اور نِمر الجمل میں بھی کیے گئے، جہاں اسرائیلی فوجی دستوں اور گاڑیوں کو راکٹوں، ڈرونز اور توپ خانے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

خیال رہے کہ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جنوبی لبنان اور شمالی اسرائیل کے سرحدی علاقوں میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔