دنیا
خلاصہ
- دوحہ: (دنیا نیوز) قطری کابینہ نے آبنائے ہرمز میں قطری آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے خطرناک اقدامات فوری طور پر بند کرے۔
قطری کابینہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قطر اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ کابینہ نے آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے کے واقعے کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
اعلامیے کے مطابق یہ حملے خطے کے امن و سلامتی کے لیے انتہائی خطرناک ہیں اور خطے میں کشیدگی میں اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں۔
قطری کابینہ نے بحرین اور کویت پر ایرانی حملوں کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں دونوں ممالک کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ ایسے اقدامات علاقائی استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔