امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر تنقید، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ

امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر تنقید، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان الزبتھ سٹکنی نے افغان رجیم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم اب بھی غیر ملکی شہریوں کو یرغمال بنانے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے، تاہم افغان طالبان "ہوسٹیج ٹیکنگ پالیسی" کے تحت قید تمام بے قصور امریکی شہریوں کوفوری رہا کرے، افغانستان میں دہشت گردی کیخلاف جنگ امریکہ کے اہم ترین قومی مفادات میں شامل ہے۔

الزبتھ سٹکنی نے افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے انسانی حقوق کی بدترین صورتحال پرطالبان رجیم کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا افغان طالبان رجیم میں خواتین کے انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی خوفناک ہے، افغان طالبان رجیم خواتین اور معصوم بچیوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں فوری طور پر بند کرے۔

عالمی ماہرین کے مطابق افغان طالبان رجیم کی جانب سے غیر ملکی شہریوں کو یرغمال بنا کر انہیں سیاسی دباؤ کے لیے استعمال کرنا عالمی قوانین اور سفارتی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، افغان طالبان رجیم کی انتہا پسندی، دہشت گردوں کی سرپرستی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں نے اسے سفارتی تنہائی کا شکار کر دیا ہے۔