ایرانی وزارت صحت کی بھی فضائی حملوں میں 17 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

ایرانی وزارت صحت کی بھی فضائی حملوں میں 17 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق یہ حملے ایران کے چھ مختلف شہروں میں کئے گئے جن کے نتیجے میں شہری جانی نقصان اور متعدد افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ایرانی حکام نے امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔