دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدرٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات پر بات چیت ہوئی۔
صدر ٹرمپ اورمحمد بن سلمان نے سمندری راستوں اور بحری آمدورفت کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا، دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا ک بین الاقوامی بحری گزرگاہوں کی سلامتی کوہرصورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔
دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں امن، سلامتی اوراستحکام کے فروغ کیلئے سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔