سعودی کابینہ کا خطے میں فوجی کشیدگی فوری ختم کرنے کا مطالبہ

سعودی کابینہ کا خطے میں فوجی کشیدگی فوری ختم کرنے کا مطالبہ

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرِ صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں خطے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

سعودی کابینہ نے کویت، بحرین اور اردن کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی حملوں کے بعد ان ممالک کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا۔

اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین اور حسنِ ہمسائیگی کے اصولوں کی خلاف ورزی ہیں، جبکہ عوام کے امن، استحکام اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے خطے میں فوجی کشیدگی کا فوری خاتمہ ناگزیر ہے۔