اربیل ایئرپورٹ میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر تمام پروازیں عارضی طور پر معطل

اربیل ایئرپورٹ میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر تمام پروازیں عارضی طور پر معطل

عراقی نیوز ایجنسی کے مطابق اربیل ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ حملوں کی حالیہ لہر کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے، حالات معمول پر آتے ہی پروازوں کی بحالی کا اعلان کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب، گزشتہ ہفتے کے اختتام پر شمالی عراق میں واقع ایک فوجی اڈے پر ایرانی ڈرون کو ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا تھا، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اور سکیورٹی صورتحال بہتر ہوتے ہی فضائی آپریشن دوبارہ شروع کر دیے۔