صدر پوتن نے روسی فوج میں 25 ہزار اہلکاروں کے اضافے کی منظوری دے دی

صدر پوتن نے روسی فوج میں 25 ہزار اہلکاروں کے اضافے کی منظوری دے دی

صدارتی فرمان کے مطابق روسی مسلح افواج کی مجموعی نفری بڑھا کر 24 لاکھ 26 ہزار 130 کر دی گئی ہے، جن میں 15 لاکھ 35 ہزار فوجی اہلکار شامل ہوں گے۔

فرمان کے تحت روسی فوج کی مجموعی نفری میں 27 ہزار افراد کا اضافہ کیا گیا ہے، جن میں 25 ہزار فوجی اہلکار جبکہ باقی دیگر عملے پر مشتمل ہوں گے۔

کریملن کے مطابق یہ صدارتی فرمان یکم اگست سے نافذ العمل ہوگا، فرمان میں روسی وزارتِ دفاع کے مرکزی دفتر کے عملے کی زیادہ سے زیادہ تعداد 13 ہزار 400 مقرر کی گئی ہے، تاہم اس میں سکیورٹی گارڈز اور دیگر معاون عملہ شامل نہیں ہوگا۔

دستاویز کے مطابق وزارتِ دفاع کے مرکزی دفتر میں 4 ہزار 930 افراد سویلین سرکاری ملازمین کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔