ایران غزہ مذاکرات میں حماس کے ساتھ کھڑا رہے گا: مسعود پزشکیان

ایران غزہ مذاکرات میں حماس کے ساتھ کھڑا رہے گا: مسعود پزشکیان

ایرانی صدر نے حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ خلیل الحیہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران مذاکراتی عمل کے دوران فلسطینی رہنماؤں کی جانب سے کیے جانے والے ہر اقدام اور ہر فیصلے کی مکمل حمایت کرے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ مصر، قطر اور ترکیہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعد حماس نے ہتھیار ڈالنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کا مؤقف ہے کہ وہ حماس کے غیر مسلح ہونے تک غزہ سے اپنی افواج واپس نہیں بلائے گا، جبکہ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج کے انخلا سے قبل ہتھیار ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ادھر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے منگل کو اپنے بیان میں کہا کہ انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ سے متعلق مجوزہ منصوبہ قبول نہیں ہے، جس سے جنگ بندی اور مذاکراتی عمل کے مستقبل پر غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔