امریکا نے عراقی فضائی کمپنی کو پابندیوں کی فہرست سے خارج کر دیا

امریکا نے عراقی فضائی کمپنی کو پابندیوں کی فہرست سے خارج کر دیا

امریکی محکمہ خزانہ نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے روابط کے الزام میں عراقی ایئر لائن پر پابندیاں عائد کی تھیں، بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی ایئر لائن اور اس سے وابستہ دیگر کمپنیوں، فلائی بغداد ایئر لائنز اور عراق ایکسپریس کو پابندیوں کی فہرست سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ان کمپنیوں پر ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس سے مبینہ روابط کے باعث پابندیاں عائد کی گئی تھیں، کمپنی کے 2 طیاروں پر عائد پابندیاں بھی ختم کر دی گئی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ نے تاحال اس فیصلے کی کوئی باضابطہ وجہ بیان نہیں کی، تاہم ماہرین اسے ایران امریکا کے درمیان حالیہ مذاکرات میں اہم پیشرفت قرار دے رہے ہیں۔