جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے، ایک شخص جاں بحق، 11 زخمی

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے، ایک شخص جاں بحق، 11 زخمی

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق صیہونی ریاست کے حملے میں جنوبی لبنان کے شہر تبنین کے قبرستان میں واقع جنازہ گاہ کی چھت کو بھی نقصان پہنچا۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے حزب اللہ کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کے جواب میں جنوبی لبنان میں نئی کارروائیاں کی ہیں۔

اسرائلی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ تازہ حملوں میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔