امریکا و اسرائیل ایران کیخلاف جنگ میں مقاصد حاصل نہیں کرسکے، پاسداران انقلاب

امریکا و اسرائیل ایران کیخلاف جنگ میں مقاصد حاصل نہیں کرسکے، پاسداران انقلاب

ایک بیان میں ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھلنے کا عمان کے ساتھ مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں، آبنائے ہرمز اسی وقت کھلے گی جب امریکا ایران کی تمام شرائط تسلیم کر لے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے آبنائے ہرمز صرف آبی گزرگاہ نہیں بلکہ طاقت کا ذریعہ بھی ہے، البتہ عمان کے ساتھ مذاکرات تکمیل کے مراحل میں ہیں۔

جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ غیر ملکی میڈیا نے جنگ میں ٹرمپ کی ناکامی تسلیم کرلی، عالمی میڈیا کہہ رہا ہے ٹرمپ اپنے ہی جنگی جال میں پھنس گئے ہیں۔