علاقائی کشیدگی پر قابو پانے کیلئے کوششیں جاری رہیں گی: سعودی کابینہ

علاقائی کشیدگی پر قابو پانے کیلئے کوششیں جاری رہیں گی: سعودی کابینہ

سعودی کابینہ اجلاس میں آبنائے ہرمز اور باب المندب میں آبی گزرگاہوں کی سلامتی یقینی بنانے پر زور دیا گیا، حوثی ملیشیا کے حملوں اور مجرمانہ کارروائیوں کی مذمت کی گئی۔

کابینہ نے سعودی عرب کی سلامتی اور وسائل کے دفاع کے حق کا اعادہ کیا جبکہ یمن کی جائز حکومت اور یمن میں امن و استحکام کے حصول کے لئے اقوام متحدہ کی زیر قیادت کوششوں کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا۔

سعودی کابینہ نے القدس کی قانونی اور تاریخی حیثیت تبدیل کرنے یا اس کی شناخت کو متاثر کرنے کی تمام کوششوں کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکا جائے۔

کابینہ اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ مقدس مقامات کا تحفظ کیا جائے اور فلسطینی عوام کی حمایت کی جائے۔