مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی خاندانوں کے گھروں کا محاصرہ

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی خاندانوں کے گھروں کا محاصرہ

اقوام متحدہ کے مطابق تقریباً 15 فلسطینی، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں، بنیادی ضروریات، پانی اور بجلی سے محروم گھروں میں محصور ہیں، جبکہ گھروں پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غیرقانونی آبادکاروں کو ہٹانے کے لیے کارروائی شروع کی اور دو غیرقانونی چوکیوں کو ختم کرکے ایک اسرائیلی کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

تاہم مقامی افراد کا کہنا ہے کہ غیرقانونی اسرائیلی آبادکار اب بھی قریبی علاقوں میں موجود ہیں۔

امریکی سفیر مائیک ہکابی نے آبادکاروں کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے خوفناک اور ناقابلِ جواز قرار دیا۔ امریکی سفیر نے کہا کہ خاندانوں کو خوفزدہ اور ہراساں کرنے کے لیے دہشت گردی کا یہ ہولناک فعل انجام دینے والوں کے اقدامات گھناونے ہیں۔