دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) ایران کے خلاف جنگ کے دوران امریکی فضائیہ کو ایم کیو-9 ریپر ڈرونز کے حوالے سے بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے، جہاں تقریباً 45 ریپر ڈرونز تباہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق تباہ ہونے والے ریپر ڈرونز کی تعداد جنگ سے قبل امریکی فضائیہ کے پاس موجود بیڑے کا تقریباً 25 فیصد بنتی ہے، جنگ سے قبل امریکا کے پاس تقریباً 185 ایم کیو-9 ریپر ڈرونز موجود تھے۔
رپورٹ کے مطابق ایران اور آبنائے ہرمز کے اطراف جاری مسلسل اور شدید فوجی کارروائیوں کے دوران متعدد ریپر ڈرونز ایرانی فضائی دفاع کی زد میں آئے، ایم کیو-9 ریپر کی کم رفتار اور نسبتاً کم بلندی پر پرواز کرنے کی صلاحیت اسے ایرانی فضائی دفاع کیلئے نسبتاً آسان ہدف بناتی رہی۔
امریکی فضائیہ کیلئے ریپر ڈرونز کا یہ نقصان ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کے دوران ایک اہم چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔