قطر نے ایرانی طیاروں کے 3 پائلٹس کی گرفتاری کے دعوؤں کی تردید کر دی

قطر نے ایرانی طیاروں کے 3 پائلٹس کی گرفتاری کے دعوؤں کی تردید کر دی

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے جاری سفارتی کوششوں کے تناظر میں وہ ’اس وقت ایسے گمراہ کن بیانات پر بہت حیران ہیں۔

ماجد الانصاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں لکھا مارچ میں قطری فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد انہوں نے ایرانی پائلٹوں سے رابطہ کیا تھا اور ان کے ہدفی راستے کی تصدیق کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب پائلٹوں کی جانب سے پیغامات کا کوئی جواب نہیں ملا تو قطر نے ’تنازعات سے متعلق قوانین اور بین الاقوامی قانون کے تقاضوں کے مطابق‘ اپنے دفاع میں کارروائی کی۔

قطری امدادی ٹیموں نے ان پائلٹوں کی تلاش کیلئے آپریشن کیا، ایک پائلٹ کی لاش ملی جس کی باقیات ایران کے حوالے کرنے کیلئے قطری حکومت نے تہران سے رابطہ بھی کیا۔