دنیا
خلاصہ
- ریاض: (دنیا نیوز) شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، کابینہ کی جانب سے کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد کے انسٹی ٹیوشنل اور آپریشنل ہونے کا خیر مقدم کیا گیا۔
سعودی کابینہ کے مطابق یہ اتحاد اجتماعی میری ٹائم سکیورٹی، فریڈم آف نیویگیشن اور آبی گزر گاہوں کے تحفظ کیلئے کام کرے گا، اتحاد بین الاقوامی تجارت اور عالمی سپلائی چین کے تسلسل میں بھی معاونت کرے گا۔
سعودی کابینہ نے کمرشل بحری جہازوں اور ٹینکروں پر باربار ایرانی حملوں کی شدید مذمت کی۔