روس میں ایندھن کا بحران شدت اختیار کر گیا، درآمدات شروع

روس میں ایندھن کا بحران شدت اختیار کر گیا، درآمدات شروع

خبر ایجنسی کے مطابق روسی ریفائنریوں پر یوکرینی حملوں کے باعث پیداوار متاثر ہونے سے ملک میں ایندھن کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، متعدد ریفائنریوں کی بندش کے نتیجے میں پٹرول اور دیگر ایندھن کی دستیابی متاثر ہوئی ہے۔

روسی شہروں میں پٹرول پمپس پر ایندھن کی فروخت کی حد مقرر کردی گئی ہے، جبکہ شہریوں کو ایندھن کے حصول کیلئے طویل قطاروں کا سامنا ہے۔

حکام کے مطابق ریفائنریوں کی بندش سے پیدا ہونے والی کمی کو درآمدات کے ذریعے پورا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔