امریکی پابندیوں کا شکار ٹینکر ناکہ بندی توڑ کر آبنائے ہرمز کے راستے خلیج فارس داخل

امریکی پابندیوں کا شکار ٹینکر ناکہ بندی توڑ کر آبنائے ہرمز کے راستے خلیج فارس داخل

سیٹلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا سے انکشاف ہوا ہے کہ امریکا کی جانب سے پابندیوں کا شکار ایک ایل پی جی ٹینکر کامیابی کے ساتھ آبنائے ہرمز کے راستے خلیج فارس میں داخل ہو گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ میری ٹائم ٹریکنگ گروپ  منچ اوسنٹ  سمیت دیگر سیٹلائٹ مانیٹرنگ اکاؤنٹس کے مطابق، چینی پرچم بردار ایل پی جی ٹینکر مائٹی نیویگیٹر سنگاپور سے واپس آیا اور اس نے آج سٹریٹجک اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز کو عبور کیا۔

واضح رہے کہ یہ بحری جہاز اب بھی امریکی پابندیوں کی زد میں ہے۔