روس کے ساتھ جنگ موسمِ سرما تک جاری رہ سکتی ہے: زیلنسکی

روس کے ساتھ جنگ موسمِ سرما تک جاری رہ سکتی ہے: زیلنسکی

زیلنسکی نے کہا کہ اہم علاقائی معاملات کا فیصلہ سربراہان کی ملاقات میں ہی ممکن ہے، وٹکوف اور کشنر کی موجودگی پیٹریاٹ دفاعی نظام سے زیادہ مؤثر ہے۔

یوکرینی صدر کے مطابق روسی صدر نے امریکی وفد کے دورے کے دوران تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، یوکرین نے بھی اسی دوران ماسکو پر حملے نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی وفد نے ماسکو میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کے بعد کیف کا دورہ کیا تھا، زیلنسکی، پیوٹن اور امریکی حکام نے مذاکرات کو مثبت قرار دیا، تاہم کوئی بڑی پیش رفت نہ ہوسکی۔