برطانیہ کی امریکا کے زیر استعمال ایئربیس پر دہشتگردی کے شواہد نہ ملنے کی تصدیق

برطانیہ کی امریکا کے زیر استعمال ایئربیس پر دہشتگردی کے شواہد نہ ملنے کی تصدیق

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر روکی گئی مشکوک گاڑیوں کی تلاشی کے دوران صرف کچھ مقدار میں پٹرول برآمد ہوا ہے، واقعے کی کڑیوں کو ملانے کے لئے لندن میں مختلف مقامات کی تلاشی بھی لی گئی ہے۔

آر اے ایف فیئر فورڈ نامی ائیر بیس کے گرد تفتیشی سرگرمیوں کا دائرہ اب محدود کیا جا رہا ہے اور توقع ہے کہ آج کرائم سین کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس واقعے کے بعد اتوار کے روز 5 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں اب ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے تاہم ان کے خلاف تحقیقات بدستور جاری ہیں۔