دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایرانی آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے خبردار کیا ہے کہ دشمن کی کسی بھی نئی غلطی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور اسے کچل دیا جائے گا۔
امیر حاتمی نے کہا کہ جنگ میں جانی نقصان اپنی جگہ، لیکن جنگ ایران کے لیے عزت اور فخر کا باعث بنی۔
ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ فوجی محاذ پر ناکامی کے بعد دشمن نے پابندیوں اور معاشی دباؤ کا راستہ اختیار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن ایران میں عدم تحفظ اور بدامنی پیدا کرنے کی کوششیں کر رہا ہے، تاہم ایران کسی بھی نئی کارروائی کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔