آبنائے ہرمز کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی سوشل میڈیا پوسٹس نہیں کریں گی، ایرانی ڈپٹی سپیکر

آبنائے ہرمز کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی سوشل میڈیا پوسٹس نہیں کریں گی، ایرانی ڈپٹی سپیکر

ایرانی نائب سپیکر نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال کا اندازہ امریکہ میں ایندھن کی قیمتوں سے لگایا جا سکتا ہے، نہ کہ ٹرمپ کی ’’کھوکھلی‘‘ سوشل میڈیا پوسٹس سے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام نے برسوں پہلے آزادانہ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا تھا اور وہ آج بھی اپنے اس فیصلے پر قائم ہیں، امریکہ کے مفاد میں ہے کہ وہ ایرانی قوم کی مرضی کو تسلیم کرے اور اس کے سامنے سر تسلیم خم کرے۔

علی نیک زاد کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ زمینی حقائق بیانات اور دعووں سے نہیں بلکہ میدان میں طے ہوتے ہیں۔