سعودی کابینہ کا یمن کی آئینی حکومت کے لئے مکمل تعاون کا اعادہ

سعودی کابینہ کا یمن کی آئینی حکومت کے لئے مکمل تعاون کا اعادہ

سعودی میڈیا کے مطابق کابینہ نے یمن میں آئینی حکومت اور صدارتی قیادت کونسل کیلئے مکمل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

کابینہ اجلاس میں علاقائی صورت حال اور عالمی امور کا جائزہ لیا گیا، کابینہ نے مکہ دفاعی اتحاد کی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے نتائج کو سراہا۔

کمیٹی کے تینوں ملکوں نے سعودی شہری اور اقتصادی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی اور مشترکہ دفاعی ذمہ داریوں پر فوری عملدرآمد، فوجی تیاری اور باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔