دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر دشمن کی جارحیت روکنے کے لیے پیشگی کارروائیاں کی جائیں گی۔
بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے کہا کہ مسلح افواج دشمن کی کسی بھی جارحیت یا دراندازی کی صورت میں پیشگی کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی فوج طویل جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور فوج کے ذخائر کو مضبوط بنا دیا گیا ہے۔
ایرانی فوج کے ترجمان کے مطابق میزائلوں اور ڈرونز کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے پرزہ جات بھی ملک میں تیار کیے جا رہے ہیں۔
بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے مزید کہا کہ ایران میں بحری جہازوں اور فضائی دفاعی نظام کی تیاری بھی جاری ہے۔